کامسیٹ پاکستانی یونیورسٹیوں میں سب سے بہترین

ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے دنیا کے  ایک ہزار بہترین تعلیمی اداروں کی فہرست شائع کر دی ہے۔ اس سال اکسفورڈ پہلے نمبر پر رہا اور اس نے یہ پوزیشن کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے حاصل کی ہے۔

رواں سال صرف 7پاکستانی ادارے فہرست میں جگہ بنا پائے ہیں۔ ان سات میں سے 5پہلی بار اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔ پاکستان کے تین ادارے 601سے 801کی درجہ بندی میں ہیں جن میں کامسیٹ انسٹیٹیوٹ آف انفورمیشن ٹیکنالوجی، نسٹ اور اسلام آباد قائد اعظم یونیورسٹی ہے۔

یونیورسٹی آف اگریکلچر فیصل آباد، بہاالدین زکریا یونیورسٹی، یونیورسٹی آف کراچی یونیورسٹی آف لاہور 801سے آگے کی درجہ بندی میں ہیں۔

امریکا سے یہ اعزاز 13سال بعد دنیا میں کوئی دوسرا ملک حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ایشا کے 24ممالک میں سے 290یونیورسٹیوں نے اس فہرست میں جگہ بنائی لیکن ان میں سے صرف 19ہی ٹاپ 200  میں شامل ہو سکیں۔

ٹائمز کے نمائندے کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی انتہائی خوشی ہے کہ مزید پاکستانی یونیورسٹیاں اپنا بہتر مقام بنا رہی ہیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کا معیار تعلیم انتہائی بہتر ہو رہا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: