پاکستان میں کمار سانو کا کنسرٹ منسوخ،سب خاموش کیوں؟

کمار سانو نے پیر کی شام لاہور کے رائل پام کنٹری کلب میں پرفارم کرنا تھا۔ تاہم بھارت میں پاکستانی اداکاروں کو دھمکیوں کے بعد یہ کنسرٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

یہ کنسرٹ عبدالستار ایدھی کی یاد میں منعقد کیا گیا تھا ۔ اس کے تمام ٹکٹ بیچے جا چکے تھے جن سے 40لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی تھی۔

بھارتی انتہاپسندوں کی جانب سے پاکستانی اداکاروں کو دھمکیاں دی گئیں تھیں ۔ تاہم اس حوالے سے بھارت میں متعدد افراد نے آگے بڑھ کر پاکستانی اداکاروں کی حمایت کی۔ اب تک ایک بھی پاکستانی اداکار واپس نہیں بھیجا گیا۔

تاہم پاکستان میں یہ عملی قدم اٹھایا گیا او رکمار سانو کا کنسرٹ منسوخ کر دیا گیا۔ ایست میں کسی بھی پاکستانی گلوکار یا فن کار نے آگے بڑھ کر اس کی مخالفت نہیں کی۔

اس کے علاوہ دلیر مہدی کے چھوٹے بھائی شمشیر مہدی کا کنسرٹ بھی پاکستان میں ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی بھارتی اداکاروں سے بھی دورہ پاکستان  ک یدعوت واپس لے لی گئی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: