یووراج نے شادی کا فیصلہ کر لیا،دسمبر میں بارات

کرکٹر یووراج سنگھ اور ان کی اداکارہ دوست ہیزل کیچ نے بالآخر شادی کا فیصلہ کر لیا۔ تاہم ا ب تک دونوں نے تاریخ کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا۔ تاہم خاندانی ذرائع کے مطابق دسمبر میں شادی کی تاریخ طے ہو چکی ہے۔

اس حوالے سے یووراج ایک بہت بڑی دعوت کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ تمام دوستو ں اور رشتے داروں کے ساتھ مل کر اس لمحے کو تاریخی منایا جا سکے۔ یووراج نے کچھ دن پہلے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ زندگی میں بہت سے مسائل سے گزر چکے اور اب طوفانی زندگی سے تنگ آ گئے ہیں۔ انہوں نے انٹرویو میں کہا تھا کہ اب وہ زندگی کی کشتی کو کنارے پر لگانا چاہتے ہیں۔

یووراج نے کہا تھا کہ وہ اپنی شادی کو یادگار بنانا چاہتے ہیں کیونکہ زندگی میں شادی ایک بار ہی ہوتی ہے۔ ایسے میں وہ  کسی کو ناراض نہیں کرنا چاہتے۔ اس انٹرویو کے بعد ہی میڈیا میں خبریں آ رہی تھیں کہ وہ ہیزل کیچ سے شادی کرنے والے ہیں اور اب مہینے کا بھی تعین کر لیا گیاہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: