الوداع۔۔عمران

تحریک انصاف میں طاقتور سرمایہ داروں کے گروہ سے بالآخر نظریاتی کارکن ہار گئے۔ عمران خان کے ایک اور پرانے ساتھی  انہیں چھوڑ گئے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کی پالیسیوں سے تنگ آکر جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ۔

تحریک انصاف یوتھ ونگ کی بغاوت خواتین ونگ کی ناراضی ، لیبر ونگ کے تحفظات کے بعد پارٹی میں استعفوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

سیف اللہ نیازی کے استعفے کے بعد اب جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے بھی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔

عمران خان کے نام اپنا استعفیٰ ارسال کرتے ہوئے جسٹس وجیہہ الدین نے پارٹی راستہ جدا کرنے کااعلان کیا ۔

قیادت کی پالیسیوں سے اختلافات اور تنقید کے باعث جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی طویل عرصہ سے پارٹی رکنیت معطل تھی تاہم اب جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ عمران خان کو بھجوا دیا ہے ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: