سری نگر میں امن سکون نہیں تو دہلی میں بھی نہیں

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ بھارت میں امن کے لئے ضروری ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی امن ہو، اگر سری نگر میں سکون نہیں ہے تو نئی دلی میں بھی چین نہیں ہو سکتا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نریندر مودی پاکستان کو تنہا کرنے کی باتیں کرتے ہیں لیکن بھارت خود تنہا ہو رہا ہے، کشمیر کے معاملے پر کشمیریوں کا موقف پوری دنیا میں پھیل رہا ہے۔ مودی کو جاننا چاہئے کہ ظلم کرنے والا خود تنہا ہو جاتا ہے۔
پرویز رشید نے کہا کہ بھارت کے لئے سب سے بہتر یہ ہے کہ کشمیریوں کا غصہ ٹھنڈا کرے اور مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کے حل کے لئے سنجیدگی دکھائے، بندوق کے زور سے جذبہ حریت سرد نہیں ہو گا۔ بھارت کشمیریوں کے غصے کو ٹھنڈا کرے اور مقبوضہ کشمیر میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، اگر سری نگر میں چین نہیں ہو گا تو نئی دلی میں بھی چین نہیں ہوگا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: