واشنگٹن، فائرنگ سے5افراد کو ہلاک کرنے والا گرفتار

امریکی ریاست واشنگٹن کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 5 افراد کو ہلاک کرنے والا گرفتار کر لیا گیا، واشنگٹن پولیس کے مطابق 20 سالہ حملہ آور کا تعلق ترکی سے ہے اور وہ کچھ عرصے سے امریکا میں مقیم تھا۔
ارکان سیتن نے ایک روز قبل برلنگٹن کے کاسکیڈ شاپنگ مال میں فائرنگ کرتے ہوئے 4 خواتین سمیت 5 افراد کو ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد وہ فرار ہو گیا تھا۔ حملہ آور کی تلاش کے دوران حکام نے اس شخص کو اسپین کا شہری بتایا تھا۔ واشنگٹن کی ریاستی پولیس کے ترجمان ہیتھر ایکسمین کے مطابق فائرنگ کا واقعہ میسیز ڈیپارٹمنٹ سٹور میں پیش آیا تاہم اب تک یہ واضح نہیں کہ اس حملے کے پیچھے مقصد کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو سیکیورٹی کیمروں میں غیر مسلح شاپنگ مال میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم دس منٹ بعد وہ ایک رائفل لیے میسیز ڈیپارٹمنٹسٹور میں داخل ہوا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: