بریگزٹ سے نکلنے کا برطانوی فیصلہ قبول نہیں، آئرلینڈ میں مقدمہ

آئرلینڈ کے ایک وکیل نے اٹارنی جنرل کے خلاف درخواست دائر کی ہے کہ آرٹیکل 50پر برطانیہ عمل درآمد نہیں کر سکتا کیونکہ انگلینڈ کے لوگ پورے برطانیہ کا فیصلہ کرنے کے اہل نہیں۔

بیلفاسٹ ٹیلی گراف کے مطابق اٹارنی جنرل جان لرکن کو کیس میں فریق بنایا گیا ہے۔

ایک عرصے سے آئرلینڈ کے سیاست دان بریگزیٹ کے فیصلے پر قانونی نظر ثانی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ان کے مطابق جب تک برطانیہ اس کی اجازت پارلیمان سے نہیں لیتا آرٹیکل 50پر عمل درآمد نہیں ہو سکتا۔

آئرلینڈ کے 56فیصد افراد نے یورپ میں رہنے  کی حمایت کی تھی۔آئرلینڈ کا یورپی ممالک سے ایک بہت بڑی سرحد ملتی ہے اور اس کے لئے بریگزٹ کی حمایت کرنا ممکن نہیں ہے۔ ادھر یونین سٹ جنہوں نے بریگزٹ کی شمالی آئرلینڈ میں حمایت کی تھی اب پچھتا رہے ہیں کیونکہ لوگ ان سے متنفر ہو گئے ہیں۔

لوگوں میں یہ احساس بڑھ رہا ہے کہ سیاست دانوں نے اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے یورپی یونین پر جھوٹے الزامات لگائے اور ان کو غلط ووٹ دینے پر قائل کیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: