پاکستانیوں کو دھمکیاں دینے والوں کو دیکھ لیں گے، وکرم بھٹ

اڑی حملے کے بعد پاکستان اور بھارت میں کشیدگی ہے اور ہندو انتہا پسندوں نے پاکستانی اداکاروں کو ملک چھوڑنے کے لئے 48گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔ ایسے میں ابھجیت سمیت کئی اداکاروں نے پاکستان اداکاروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تاہم اس ماحول میں اب ہدایت کار  وکرم بھٹ اور ہنسل میھتا پاکستانی اداکاروں کے دفاع میں سامنے آ گئے ہیں۔  فلم علی گڑھ کے ہدایتکار ہنسل  میھتا نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ پاگل پن ہے، اداکار جنگ نہیں کرتے ۔ اگر ایسے ہی کیا گیا تو فن تبا ہ ہو جائے گا۔ میں خود پاکستانیوں کو دفاع کروں گا۔

ادھر معروف ہدایتکار وکرم بھٹ نے ایک انٹرویو میں دھکمی دینے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی دہشت گردی ہوتی ہے تو کرکٹ اور اداکاروں پر پابندیاں لگ جاتی ہیں۔ حکومت کا کام دہشت گردوں کو روکنا ہے، اداکاروں کو نہیں۔

اگر کوئی پاکستانی اداکاروں سے بدتمیزی کرے گا تو وہ آگے بڑھ کر اسے روکیں گے۔ وہ اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں لیکن فنکاروں کی توہین برادشت نہیں کر سکتے۔

وکرم نے کہا کہ بھارتی انتہاپسند پاکستانی اداکاروں سے جو بات کہلانا چاہتے ہیں وہ کبھی نہیں کہ سکتے۔ وہ اپنے ہی ملک کو کیسے دہشت گرد قرار دیں۔ وہ کشمیر کے متعلق مختلف نظریہ رکھتے ہیں۔ ایسے میں ان سے اپنے ملک کے خلاف بیان دلوانا جہالت پر مبنی بات ہے جو پوری نہیں ہو سکتی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: