آزاد کشمیر، دریا میں گرنے والی بس کے20مسافر لاپتہ

آزاد کشمیر میں گزشتہ روز دریا میں گرنے والی بس کے 20 مسافر تاحال لاپتہ ہیں۔ رات کے وقت مسافر بس نیلم سے نوسیری کی طرف جا رہی تھی جب وہ نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ کے ڈیم کے قریب دریا میں جا گری، بس میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے جن میں سے صرف 3 مسافروں کو زخمی حالت میں دریا سے نکالا جا سکا۔ 2 خواتین سمیت 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جب کہ 15 سے 20 مسافر تاحال لاپتہ ہیں۔
واقعہ جمعہ کی شام کو پیش آیا تھا تاہم اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیاں روک دی گئیں تھی۔ آج سے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ پھر سے شروع کر دیا گیا ہے۔ فوج کے جوان بھی لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ ماہر غوطہ خوروں کی مدد بھی لی جا رہی ہے تا کہ دریا میں ڈوبنے والوں کی تلاش کی جا سکے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: