پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا دوسرا ٹاکرا آج

پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں ٹی 20 کا دوسرا مقابلہ آج دبئی میں ہو گا، پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے باؤلنگ اور بیٹنگ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ورلڈ چیمپئن کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔
پاکستانی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں پہلے میچ میں کھلاڑی نے ناقابل یقین کارکردگی دکھائی، ورلڈ چیمپئن کے خلاف ایسی پرفارمنس یادگار ہے جس سے دوسرے میچ میں بھی اعتماد بڑھے گا۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ انہوں نے میچ سے قبل ہی کھلاڑیوں پر یہ واضح کر دیا تھا کہ سیریز کا نتیجہ کیا ہو گا یہ پہلے ہی میچ سے واضح ہو جاتا ہے، اگر انہیں ویسٹ انڈیز پر قابو پانا ہے تو جارحانہ کھیل ضروری ہے۔
مکی آرتھر نے عماد وسیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عماد بہت ذہین باؤلر ہے، وہ مستقبل میں ٹیم کے لئے مزید ایسی کامیابیاں حاصل کرے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں فیورٹ ویسٹ انڈیز کی ایک نہ چلنے دی۔ پہلے میچ سے قبل ویسٹ انڈیز کو فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا تاہم پاکستانی باؤلر نے ابتدائی اوورز میں ہی میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی، لیفٹ آرم اسپنر عماد وسیم کی شاندار بولنگ نے ویسٹ انڈین بلے بازوں کو جمنے کا موقع ہی نہ دیا، انہوں نے 4 اوورز میں 14 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔
116رنز کے ہدف کے تعاقب میں بابر اعظم نے جارحانہ بلے بازی کی اور 37 گیندوں پر 55 رنز بنا کر ٹیم کو 15ویں ہی اوور میں فتح دلا دی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: