شارلٹ واقعے کی تصویرریلیز، پستول موجود تھی

امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد احتجاج شروع ہو گیا تھا۔ 4دن سے جاری ہنگامہ آرائی کو روکنے کے لئے پولیس نے رات کرفیو نافذ کیا لیکن مظاہرین پھر سڑکوں پر نکل آئے اور بینک آف امریکا اور پولیس ہیڈ کواٹر کی جانب مارچ کیا۔

20تاریخ کو 43 سالہ کیتھ سکاٹ کی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد مظاہرے شروع ہوئے۔ گزشتہ رات کو مظاہرے بڑی حد تک پرامن رہے۔ مظاہرین مسلسل ایک ہی مطالبہ کر رہے تھے کہ ’’ٹیپ ریلیز کرو‘‘۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ واقعے کی پولیس گاڑی سے بنی ویڈیو  ریلیز کی جائے تاکہ عوام کو حقائق معلوم ہو سکیں۔

تاہم اب تک پولیس نے واقعے کی ویڈیو ریلیز نہیں کی تاہم سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کردی گئی ہےجس میں کیتھ سڑک پر گرا ہوا ہے جبکہ پولیس اہلکار اس کے پاس کھڑے ہیں۔ تصویر میں ایک پستول بھی موجود ہے جو مبینہ طور پر کیتھ کی بتائی جا رہی ہے۔

کیتھ کے خاندان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے پاس کوئی پستول نہیں تھی اور اہلکاروں نے اسے نسلی تعصب پر قتل کیا ہے۔ اس کے خلاف شارلٹ میں مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔ اس بار سیاہ فام افراد کے ساتھ سفید فام افراد کی بھی بڑی تعداد نے مظاہروں میں شرکت کی اور انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔

پولیس کی جانب سے سیاہ فام افراد کے خلاف طاقت کا بے جا استعمال گزشتہ دو سال سے امریکہ بھر میں احتجاج کا موضوع بنا ہوا ہے۔ اس حوالے سے ملک میں ’بیلک لائفز میٹر‘ (یعنی سیاہ فام زندگیاں بھی معنی رکھتی ہیں) نامی تحریک بھی جاری ہے۔

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: