برہنہ احتجاج، منگولیا کے2 کوچز پر3سال کی پابندی

یو ڈی جنیرو اولمپکس کے دوران امپائر کے فیصلے پر احتجاج کرنے والے منگولیا کے دو کوچز پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ریسلنگ کے 2 کوچز نے امپائر کے فیصلے کے خلاف برہنہ ہو کر احتجاج کیا تھا، ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن نے دونوں پر 3 سال کی پابندی عائد کر دی۔
واقعہ ریو اولمپکس کے دوران پیش آیا جب منگولیا کے منڈاخران گانگ زورنگ ریسلنگ مقابلے میں اچھی کارکردگی کے باوجود ہار گئے، ریفری نے مقابلہ ختم ہونے سے 10 سیکنڈ پہلے ہی جیت کا جشن منانے پر منڈاخران پر پنالٹی عائد کی تھی اور یوں ان کے مخالف ازبک ریسلر اختیور نورو زوف شکست کے باوجود میڈل کے حقدار قرار پائے۔ ریفری کے فیصلے کے خلاف منڈاخران کے دو کوچز نے احتجاجاً اپنے کپڑے ریسلنگ رنگ پر ہی اتار دیئے تھے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: