آج ٹی 20 کی دو سپر پاورز میں مقابلہ

ٹی 20 فارمیٹ کی دو سپرپاورز آج دبئی میں ٹکرائیں گی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز نے تین میچوں کی سیریز کے افتتاحی میچ کے لئے پوری تیاری کر رکھی ہے۔
پاکستان کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں اس فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی شامل ہیں تاہم ان کی ٹیم نوجوان اور پرجوش کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 میچ میں پاکستانی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا، شرجیل خان اور خالد لطیف نے انگلش وکٹ پر جارحانہ بیٹنگ کی، دبئی کی آسان وکٹ پر زیادہ رنز بنیں گے۔
ویسٹ انڈین کپتان براتھ ویٹ بھی تیار ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھتے، تاہم انہوں نے سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کرنے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ ان کی ٹیم ایسا کر سکتی ہے۔

پاکستانی ٹیم کے لئے خوشی کی بات یہ ہے کہ کرس گیل اس میچ میں شرکت نہیں کریں گے لیکن ڈوائن براوو، کیرن پولارڈ اور سنیل نرائن کی شکل میں ویسٹ انڈین ٹیم کے پاس بہترین میچ ونرز موجود ہیں، دوسری طرف پاکستانی ٹیم بیٹنگ سے زیادہ اپنی باؤلنگ پر ہی انحصار کرے گی، ٹرننگ وکٹ پر اسپنرز اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
دبئی کی وکٹ بیٹسمینوں کے لئے بہت سازگار ہے تاہم میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا۔ سرفراز کا کہنا تھا کہ بیٹنگ وکٹ پر ہمیشہ پہلے بیٹنگ کو ترجیح دینی چاہئے، حتمی فیصلہ تو ٹاس کے وقت کریں گے لیکن امکان اسی بات کا ہے کہ جو ٹیم جیتی وہ پہلے بیٹنگ کرے گی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: