فوجی نہیں، معاشی نقصان پہنچاؤ، مودی کا فیصلہ

رائٹرز

عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بھارت میں اڑی حملے کے بعد پاکستان کے خلاف کارروائی  کا مطالبہ انتہائی زور پکڑ گیا تھا۔ 14سال میں بدترین حملے کے بعد بھارت اپنی عزت بچانے کے لئے مختلف پہلوؤں پر غور کر رہا تھا۔ اس حوالے سے ایل او سی کے پار اسٹریٹجک حملہ کرنے پر بھی کافی غور  کیا گیا۔

تاہم اب حالات بدل رہے ہیں۔ بھارتی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے تو یہاں تک کہا کہ اڑی حملے کے بعد پاکستان کے معاملے پر ہمارا صبر جواب دے رہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ سفارتی اور اسٹرٹیجک معاملات کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا۔  تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان پر حملے کی باتیں کرنے کے حوالے سے تمام افراد کو احتیاط برتنی چاہیے۔

ادھر پاکستان نے کہا ہے کہ وزیراعظم مودی حملہ ختم ہونے سے پہلے ہی پاکستان پر الزام عائد کر دیتے ہیں۔ بہتر ہے کہ پہلے تحقیقات مکمل کر لی جائیں۔

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے تو پاکستان کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ تاہم ان کے بیان سے مودی کے لئے مسائل کھڑے ہو گئے کیونکہ ان کے حامی انتہا پسند اب کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مودی نے دفاعی اجلاس میں تمام لوگوں کو تحمل رکھنے کا پیغام دیا ہے۔انہوں نے بھی ماضی کی حکومتوں کی طرح کی پالیسی بنائی ہے، بالکل ممبئی حملے کے بعد جیسی پالیسی۔

ایک بھارتی فوجی اہلکار نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ اس ملک میں بہت بڑا سسٹم موجود ہے۔ پاکستان پر حملے سے قبل ایک ایک بار پر غور ہو گا۔ سفارتی اور معاشی معاملات زیر غور آئیں گے۔ یہ بہت مشکل فیصلہ ہے۔

منگل کو اڑی میں بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے حملہ آوروں کی اشیا کا معائنہ کیا، تمام جی پی ایس ریکارڈ حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بھارتی حکام کو امید ہے کہ وہ اس کی مدد سے پاکستانی روٹ بنا کر دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی امریکا کے سامنے یہ سارے ثبوت رکھے جائیں گے اور ان سے پاکستانی امداد کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ حقانی نیٹ ورک کی وجہ سے پاکستانی امداد پہلے ہی تعطل کا شکار ہے اور اگر بھارت بھی ایک مضبوط مقدمے لے کر آ گیا تو پھر امریکا کے لئے مسائل بڑھ جائیں گے۔ بھارت کا مقصد اب ہر سطح پر پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے، خصوصاً معاشی طور پر۔

تاہم بھارتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فی الحال حکومت نے فوج اور حکام کو کسی بھی قسم کی کارروائی سے  روک دیا ہے کیونکہ فاسٹ اٹیک کی باتیں آسان ہیں ، اگر پاکستانی فوج سے ایل او سی پر لڑائی ہوتی ہے تو صورت حال بالکل مختلف ہو گی کیونکہ کولڈ اسٹارٹ اسٹریٹجی کو پوری دنیا جانتی ہے ۔ پاکستان نے بھی اس حوالے سے مکمل منصوبہ بندی کررکھی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: