بھارت الزام تراشی چھوڑے، کشمیر میں مظالم پر نظر ڈالے

وزیراعظم نے نواز شریف نے سوپور حملے کے بعد بھارت کی جانب سے الزام تراشی پر سخت ردعمل دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے بلاجواز الزامات لگانا غلط ہے۔

نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سوپور کے واقعے پر پاکستان کو الزام دینا ہرگز درست نہیں۔ بھارت نے چند گھنٹوں میں ہی سوپور واقعے کا الزام پاکستان پر لگادیا۔ ایسے واقعات کی تحقیقات کے لیے دن اور ہفتے درکار ہوتے ہیں۔ بھارت کی جلد بازی اور الزام تراشی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھارہا ہے۔ کشمیریوں کے دل بھرے ہوئے ہیں۔ ہزاروں افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ بھارتی ظلم کے باعث سیکڑوں کشمیری اپنی بینائی سے محروم ہوگئے ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ ملک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔ ملک میں بجلی بحران حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: