پاناما شریف وزیراعظم نہیں بنے گا، بلاول

کراچی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی۔ کراچی میں ملیر پہنچنے پر بلاول بھٹو زرداری کا شاندار استقبال کیا گیا۔

ملیر میں مختلف مقامات پر دورے کے دوران انہوں نے گاڑی سے کارکنوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس وزیراعظم کا پیچھا نہیں چھوڑیں گی۔ پاناما کے سرداروں کو مل کر دھکا دیں گے۔2018کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی۔پاناما شریف اب وزیراعظم نہیں بنے گا۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کراچی والوں نے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کو جتوایا۔ شہر کے بُرے دن ختم ہو گئے ترقی کیلئے سب سے مل کر کام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لندن سے دکان چلانے کا سلسلہ بند ہو گیا اگلے الیکشن میں پیپلز پارٹی پورے پاکستان سے کامیاب ہو گی۔

پی پی چیئرمین کی آمد پر مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ بھی لگائے گئے تھے اور جیالے پھول بھی برساتے رہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: