اڑی حملے پر بھارتی الزامات مسترد

اکستان نے اڑی حملے پر بھارتی الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔ پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے اڑی حملے پر بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ بھارت سے حملے سے متعلق ثبوت طلب کئے گئے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزيراعظم نوازشريف کے خطاب پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ ميں کشمير کا مقدمہ اچھے انداز ميں پيش کيا۔ وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت ہلاکتوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور مقبوضہ کشمیر ميں انسانی حقوق کی خلاف ورزيوں کے ثبوت بھی جنرل سيکرٹری کو ديئے۔ وزیر اعظم عالمی برادری کو کلبھوشن یادو کی گرفتاری اور پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت بھی فراہم کر رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاک فضائيہ کی مشقيں معمول کي مشقيں ہيں، پاکستان پرامن ملک ہے مگر ملکی سالميت کے تحفظ کے ليے مسلح افواج مکمل تيار ہے۔ کسی بھی جارحیت کا جواب دیا جائے گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: