تمباکو پر اب تک پابندی کیوں نہیں لگی؟ چیف جسٹس برہم

چیف جسٹس سپریم کورٹ انور ظہیر جمالی نے تمباکو کی درآمد پر پابندی نہ لگانے پر حکومت پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت کے معاملے کا نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے وفاقی سیکرٹری صحت اور وفاقی سیکرٹری کامرس کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
تمباکو نوشی پر پابندی سے متعلق چاروں صوبوں نے رپورٹ سپریم کوٹ میں پیش کی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سمجھ میں نہیں آتا کہ آخر فیڈریشن چاہتی کیا ہے؟ یہ عوامی اہمیت کا معاملہ ہے لیکن حکومتی رویہ افسوس ناک ہے۔ حکومت بتائے اگر یہی رویہ رہا تو معاملات کیسے حل کی جانب بڑھیں گے۔
چیف جسٹس نے شیشہ کیفیز کے خلاف بھی ریمارکس دیئے، انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل فیشن کے طور پر شیشہ پیتی ہے، جگہ جگہ شیشہ کیفے کھلے ہیں لیکن وفاق بار بار کی ہدایت کے باوجود انہیں بند نہیں کرا سکا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ تمبا کو کی در آمد پر پابندی کی سمری وزیر اعظم کو بھیج دی گئی یےعدالت نے کیس کی سماعت 27 سمتبر تک ملتوی کردی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: