یونان، باغی ترک فوجیوں کی پناہ کی درخواست مسترد

یونان نے ترکی کے 3 باغی فوجیوں کو پناہ دینے کی درخواست مسترد کر دی ہے، ان فوجیوں پر ترکی میں بغاوت کا ساتھ دینے کا الزام ہے۔ یہ تینوں اہلکار ان 8 فوجیوں میں شامل ہے جو ترک میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش ناکام ہونے کے بعد ہیلی کاپٹر پر یونان فرار ہو گئے تھے۔ 8 میں سے 3 فوجیوں کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں جب کہ دیگر کا فیصلہ بھی جلد ہی سنایا جائے گا۔ یونانی عدالت کا کہنا ہے کہ فوجی اس فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔
ترکی نے سرکاری طور پر ان آٹھ فوجیوں کی ملک بدری کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں غدار قرار دیا تھا۔ یہ فوجی انقلاب کی کوشش میں اپنے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہیں۔ ترکی کے یہ آٹھ فوجی صدر رجب طیب ایردوآن کی حکومت ختم کرنے کی کوشش میں ناکامی کے چند گھنٹوں بعد بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میں یونان کے شمال فرار ہو گئے تھے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: