پاکستانی اور بھارتی خان ایک ساتھ

اکستانی اداکار فواد خان ان دنوں بالی ووڈ کے مقبول ترین ہیروز میں سے ایک ہیں اور بڑے بڑے فلمساز ادارے ان کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں، فواد خان نے اب ایک فلم سائن کی ہے جس میں وہ سلمان کے ساتھ کام کریں گے، سلمان خان فلمز نے ہی فواد خان کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
سلمان خان فلمز کے ترجمان کے مطابق وہ فواد خان سے رابطے میں ہیں اور فلم کی شوٹنگ آئندہ سال شروع ہونے کا امکان ہے۔ فلم کی ہدایتکاری نیتن ککڑ کریں گے جو اس سے قبل بھی سلمان خان فلمز کے لئے کام کر چکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق سلمان خان جلد ہی ٹی وی ریالٹی شو بگ باس کی شوٹنگ میں مصروف ہو جائیں گے اور بگ باس کے اختتام پر ہی اس فلم کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے۔
بالی ووڈ میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں میں فواد خان سب سے کامیاب سمجھے جاتے ہیں تاہم حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں وہ بھی بھارتی انتہاپسندوں کی نفرت کا شکار ہوئے ہیں۔ ایک بھارتی صحافی اور بلاگر نے ایک روز قبل ہی ایک کھلے خط میں فواد خان اور دیگر پاکستانی اداکاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت چھوڑ کر اپنے وطن چلے جائیں۔ انتہاپسندوں کی طرف سے بھارتی فلمسازوں پر بھی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے کہ وہ فواد خان کو اپنی فلموں میں کاسٹ نہ کریں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: