لندن کا جوابی وار ، رابطہ کمیٹی تحلیل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے آج سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف قراردادمذمت پیش کرنے اوران کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنے کے مطالبہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے انتہائی شرمناک عمل قرار دیاہے

ندیم نصرت نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کے نام پر منتخب ہونے والے ایم کیوایم کے تمام منتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورسینیٹرز کی اخلاقی جرات اور شرافت کا تقاضہ ہے کہ وہ اب اپنے اپنے ایوانوں کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیں ، اپنی ذاتی حیثیت میں دوبارہ الیکشن لڑیں اورپھراسمبلی میں جاکرجوکہناہے وہ کہیں۔

ندیم نصرت نے تمام کارکنوں اورہمدردوں سے جو قائد تحریک سے سچے ہیں اوراپنے حلف وفاداری کے پاسدارہیں انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایسے تمام منتخب ارکان جوتحریک کی ہدایت پر استعفیٰ نہیں دیتے ان سے اپناہرقسم کاتعلق ختم کردیں۔
کنوینرندیم نصرت نے کہاکہ تمام کارکنان اورہمدردعوام اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہیں کہ 22 اگست سے قبل کارکنوں کی گرفتاریوں میں بہت شدت آئی ، ان گرفتاریوں،چھاپوں، ماورائے عدالت قتل اورلاپتہ کارکنوں کی عدم بازیابی کے خلاف پریس کلب پربھوک ہڑتال جاری تھی اوراس دوران بھی ریاستی مظالم کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آئی،جبکہ سرکاری اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کودھمکیاں دیکروفاداری تبدیل کرانے کاعمل بھی جاری تھا لہٰذا قائدتحریک الطاف حسین نے ان ریاستی مظالم اوربھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے کارکنوں کی بگڑتی ہوئی حالت دیکھ کر شدت جذبات سے مغلوب ہوکرجو جملے اداکئے تھے اس پر قائدتحریک الطاف حسین دومرتبہ اپنے بیانات میں قوم سے معافی مانگ چکے ہیں لیکن اس کے باوجودتمام چیزوں کوبالائے طاق رکھ کرقائدتحریک الطاف حسین کی ذات کومسلسل نشانہ بنایاجارہاہے۔
کنوینرندیم نصرت نے کہاکہ 22 اگست کے بعدقائدتحریک الطاف حسین نے تحریک کے وسیع ترمفادمیں تمام تراختیارات رابطہ کمیٹی پاکستان کے حوالے کردیئے تھے لیکن جوکچھ اس کے بعد ہوا ، حتیٰ کہ تحریک کے آئین سے قائدتحریک الطاف حسین کانام اورصوابدیدی اختیارات غیرقانونی اورآمرانہ طریقے سے چھین لئے گئے اوراب تحریک کے آئین میں ہی تبدیلی کی جارہی ہے ۔

 

انہوں نے کہاکہ قائدتحریک کویہ صوابدیدی اختیارچند افرادنے نہیں بلکہ لاکھوں کارکنان نے دیاہے جسے چندافرادواپس نہیں لے سکتے،اسی طرح تحریک کے آئین میں تبدیلی کنوینراوررابطہ کمیٹی کے پورے کورم اورکارکنان کی موجودگی میں ہی کی جاسکتی ہے۔

ندیم نصرت نے کہاکہ اس ساری صورتحال کاتفصیلی جائزہ لینے اوررابطہ کمیٹی کے باوفا اراکین سے تفصیلی مشاورت کے بعدیہ فیصلہ کیاگیا ہے جس کے تحت موجودہ رابطہ کمیٹی اورایم کیوایم کا تنظیمی ڈھانچہ اورتمام شعبہ جات کوتحلیل کر دیاگیا ہے۔

اب رابطہ کمیٹی اور تمام شعبہ جات نئے سرے سے تشکیل دیے جائیں گے۔قائدتحریک الطاف حسین نے ان تمام فیصلوں کی توثیق کردی ہے اورنئی رابطہ کمیٹی اور تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے تمام اختیارات کنوینر ندیم نصرت کوتفویض کردیئے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے تمام کارکنوں اورہمدردوں سے کہاہے کہ وہ ان فیصلوں کی پاسداری کریں اور اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں۔
کنوینرندیم نصرت نے صاف اورواضح الفاظ میں   ایم کیوایم ایک ہی تھی، ایک ہی ہے ایک ہی رہے گی اوراسے ختم کرنے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی ۔

ندیم نصرت نے ایم کیوایم کے تمام کارکنان پر زور دیا کہ وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد رہیں ،ان پریقین رکھیں اور یہ ہرگز نہ بھولیں کہ ہرآدمی جھک سکتا ہے ،بک سکتا ہے اوربدل سکتاہے لیکن نظریہ کا خالق وہ واحد شخص ہوتا ہے جو نہ جھک سکتا ہے ،نہ بک سکتا ہے اورنہ بدل سکتاہے ۔

 

 

 

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: