ٹیانگ گانگ ون کنٹرول سے باہر،زمین سے ٹکرائے گا

ہیری برن (دی اینڈی پینڈنٹ)

چینی اسپیس اسٹیشن ٹیانگ گانگ ون کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ اس کا زمین سے رابطہ ختم ہو گیا ہے۔ تاہم کچھ دن پہلےخلا  کا مشاہدہ کرنے والے عام شہری نے  انکشاف کیا کہ ٹیانگ گانگ ون  قابو سے باہر ہے اور اس کی رفتار انتہائی تیز ہے۔

8.5ٹن وزنی اس اسپیس اسٹیشن ستمبر 2011میں  خلا پہنچا جہاں اس نے زمین کے مدار میں چکر لگانا شروع کیے۔ تاہم اس وقت اس کی رفتار 230میل فی گھنٹہ ہے۔ تاہم اس رفتار کی بنیاد پر تعین ہوا کہ اب یہ کسی کے کنٹرول میں نہیں اور تیزی سے زمین کی طرف بڑھ رہا ہے۔

چینی حکام کے مطابق اب ان کا ٹیانگ گانگ ون سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ محتاط اندازے کے مطابق  یہ 2017کے اختتام پر زمین سے ٹکرائے گا۔

اس اسپیس اسٹیشن کی جگہ لینے والے چین کے نئے خلائی پروگرام  میں انسان بھی موجود ہیں۔ صحرائے گوبی میں نئے اسٹیشن کی لانچ پر چینی اسپیس ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ ٹیانگ گانگ مارچ میں اپنا کام مکمل کر چکا تھا۔ ایسے میں اب اس کی افادیت بھی ختم ہو گئی۔

ان کے مطابق زمین پر پہنچنے سے پہلے ہی ٹیانگ گانگ ون کے بیشتر حصے تباہ ہو چکے ہوں گے۔ تاہم اسپیس ڈاٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی ٹیکنالوجی ناکام ہو گئی ہے۔ اگر ان کا کوئی رابطہ ہوتا تو پھر وہ اسے کسی خالی جگہ پر لینڈ کرانے کے اہل ہوتے، وہ ہمیں لینڈنگ کا صحیح وقت بتا سکتے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اب چینی باتیں بنا کر اپنی ناکامی کو چھپا رہے ہیں۔

باقی آوارہ سیٹلایئٹس کی طرح ٹیانگ گانگ بھی زمین کے مدار میں داخل ہو کر جل جائے گا۔ اس کا چھکڑا ہی زمین سے ٹکرائے گا جس سے کسی بڑے نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔ تاہم اس کے انجن کے کچھ پرزے مکمل طور پر تباہ نہیں ہوں گے جس کے ٹکرانے سے نقصان کا خطرہ موجود ہے۔

ہاورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسیپس اسٹیشن اب زمین کے مدار میں دوبارہ داخل ہو گا۔ ایسے میں کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا ہے کہ  یہ کہاں گرے گا۔’’یہ اب ممکن نہیں رہ گیا، ہاں گرنے سے 7 یا 8گھنٹے قبل اس کے بارے میں پیش گوئی کرنا ممکن ہو گا۔ تاہم ابھی فی الحال اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔‘‘

تاہم چینی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے ہر ممکن حفاظتی اقدامات کریں گے اور اس کے نتیجے میں پھیلنے والے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: