کراچی پولیس کے ایس ایس پی عدیل چانڈیو میڈیا پر رضوان کا بیان چلنے پر برہم ہو گئے
ان کا کہنا ہے کہ رضوان ایاز کے خلاف حلیمہ کے قتل کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں
اب وہ جان بوجھ کر عدالت میں کیس کو کھینچنے کی کوشش کر رہا ہے
میڈیا ملزم کے بیانات کو اہمیت نہ دے اور اپنی پولیس پر یقین رکھے
انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل ڈیٹا اور کال ریکارڈز سے بھی کئی شواہد ملے ہیں
حلیمہ قتل کیس میں چودھری اقبال اور ان کے بیٹے انصر کا بیان پہلے ہی ریکارڈ کیا جاچکا ہے
اور ان دونوں نے رضوان کے بیانات کو مسترد کیا