انقرہ میں اسرائیلی سفارت خانے پر حملہ

ترکی کے شہر انقرہ میں اسرائیلی سفارت خانے میں ایک مسلح شخص نے گھسنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کے پاس چاقو تھا۔ تاہم سیکیورٹی گارڈز نے اس پر فائرنگ کر دی اور حملہ آور عمارت میں گھسنے سے پہلے ہی مارا گیا۔

اسرائیلی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق حملہ آور سیکیورٹی کو توڑتے ہوئے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایسے میں سفارت خانے کے تمام افراد نے بھاگ کر مختلف کمروں میں پناہ لی۔ تاہم سیکیورٹی نے بروقت کارروائی کر کے خطرہ ختم کر دیا۔

ادھر ترک میڈیا کا کہنا ہےکہ سفارت خانے پر دو افراد نے حملہ کیا تھا۔ تاہم اس بارے میں اب تک اسرائیلی یا پولیس حکام نے تصدیق نہیں کی۔

2010میں فریڈم فلوٹیلا  پر اسرائیلی حملے کے بعد دونوں ممالک نے تعلقات میں کشیدگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس ضمن میں اسرائیلی سفارت خانے کو ترکی میں کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: