رائیونڈ جلسہ اڈہ پلاٹ پر،حکومت کا رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ

کپتان نے بڑے سیاسی محاذ کیلئے جگہ کا اعلان کر دیا۔ تیس ستمبر کو اڈہ پلاٹ پر ہی جلسہ ہو گا۔ تحریک انصاف انتظامیہ کو خط لکھ کر آگاہ کرے گی۔

احتجاج کے لئے تین مختلف مقامات زیر غور تھے لیکن قیادت کو بھوبتیاں چوک پسند آیا نہ رائے ونڈ اجتماع کا مقام۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے مارچ کے شرکا کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

رانا ثنا اللہ کہتے ہیں پی ٹی آئی کے جمہوری حق کا احترام کریں گے۔ عمران خان بھی سیاسی بلوغت کا ثبوت دیں۔ وزیر قانون نے پی ٹی آئی چیئرمین کو نواز شریف کی شاگردی کا مشورہ بھی دیا ہے۔

وزیر داخلہ چودھری نثار نے وزیر اعلی پنچاب شہباز شریف سے 24 گھنٹوں میں دوسری ملاقات کی۔

ملاقات میں تحریک انصاف کے متوقع رائے ونڈ مارچ کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ حکومت رائے ونڈ مارچ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالے گی اور جلسے کے روز مسلم لیگ ن کے پارٹی دفاتر بند رکھے جائیں گے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی ورکرز کو کسی قسم کا جوابی رد عمل نہ دینے کی ہدایت کی گئی۔ امن عامہ کی صورتحال خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی اور تحریک انصاف کے جلسے کو خلل سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: