ٹیسٹ رینکنگ، پاکستان کی نمبر ون پوزیشن کو خطرہ

پاکستان کی عالمی نمبرایک ٹیسٹ رینکنگ خطرے کا شکارہے، آئی سی سی کےمطابق قومی ٹیم بغیر ٹیسٹ کھیلے نمبر ون پوزیشن سے ہاتھ دھوسکتی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان کے نمبرون رہنے کا دارومداربھارت نیوزی لینڈ کی سیریزپرہے۔ انڈیا نیوزی لینڈ کو سیریزمیں ہرا کر پاکستان کو دوسرے نمبر پردھکیل سکتا ہے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کی سیریزکے بعد پاکستان اورویسٹ انڈیز کےٹیسٹ مقابلےشروع ہوں گے۔
روایتی حریفوں کے درمیان رینکنگ میں صرف ایک پوائنٹ کا فرق ہے۔ پاکستان کے ایک سوگیارہ اوربھارت کے ایک سودس ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کی تین میچزکی سیریزجمعرات سے شروع ہورہی ہےجس کااختتام بارہ اکتوبر کو ہوگا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریزتیرہ اکتوبر سے شروع ہوگی اگربھارت لگاتاردوٹیسٹ جیت لیتا ہےتونمبرایک رینکنگ پاکستان کے پاس صرف چوالیس دن رہےگی۔ اگربھارت تیسراٹیسٹ جیت کرسیریزجیتے گا تونمبرایک رینکنگ پاکستان کےپاس باون دن رہےگی،قومی ٹیم نے عالمی رینکنگ میں پہلا نمبر بائیس اگست کو حاصل کیا تھا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: