مارین کوٹیلارڈ، برانجلینا کی علیحدگی کی اصل وجہ

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان علیحدگی کے لئے فرانسیسی اداکارہ مارین کوٹیلارڈ کو اصل وجہ گردانا جا رہا ہے، بریڈ پٹ اور مارین کی فلم الائیڈ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔
12 سال قبل جب بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کا معاشقہ شروع ہوا تو بریڈ پٹ اداکارہ جینیفر اینسٹن کے شوہر تھے۔ انجلینا اور بریڈ پٹ فلم مسٹر اینڈ مسز اسمتھ کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کے قریب آئے اور پھر بریڈ پٹ کی جینیفر سے علیحدگی ہو گئی۔
12سال بعد یہ کہانی پھر دہرائی جا رہی ہے، اب بریڈ پٹ اور مارین کوٹیلارڈ کا افیئر شروع ہو چکا ہے اور بریڈ پٹ کی انجلینا جولی سے علیحدگی کے پیچھے یہی وجہ ہے۔
ہالی ووڈ ذرائع کے مطابق انجلینا جولی کی طرف سے طلاق کے کاغذات سائن کئے جانے تک بریڈ پٹ کو کچھ بھی علم نہیں تھا تاہم انجلینا جولی کافی عرصے سے اس معاملے کے لئے تیار تھیں۔ انہوں نے ایک پرائیویٹ فرم کی خدمات حاصل کیں جس نے بریڈ اور مارین کے افیئر کے تمام ثبوت انجلینا جولی کو دیئے تاہم طلاق کے کاغذات میں جو وجوہات بیان کی گئی ہیں ان میں بریڈ پٹ کی چرس اور شراب نوشی کی عادت، اور سخت غصے جیسے معاملات کو وجہ بتایا گیا ہے۔ انجلینا جولی نے دونوں کے 6 بچوں کی حوالگی کے لئے درخواست میں بھی یہی وجوہات بیان کی ہیں۔
بریڈ پٹ کی طرف سے بھی پہلی بار موقف سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے انجلینا جولی کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو تکلیف دہ قرار دیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: