فلسطین پر اسرائیل کا قبضہ ہمیشہ نہیں رہے گا، اوباما

امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ اسرائیل فوجی طاقت کے ذریعے فلسطین پر ہمیشہ کے لئے قابض نہیں رہ سکتا، معاملے کا سیاسی حل ناگزیر ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے باراک اوباما نے کہا کہ اسرائیل کو یہ بات جان لینی چاہئے فلسطینی علاقے پر اس کا قبضہ ہمیشہ نہیں رہے گا۔ فلسطین کو بھی ماننا پڑے گا کہ تشدد کے راستے سے وہ اپنے لئے کچھ حاصل نہیں کر سکتا، دونوں فریق جب حقیقت تسلیم کر لیں گے تو سیاسی حل ڈھونڈنا آسان ہو جائے گا۔ ایک دوسرے کو آئینی ریاست تسلیم کرنا ہی حقیقت ہے۔
بطور امریکی صدر اقوام متحدہ سے اپنے آخری خطاب میں باراک اوباما نے کہا کہ فلسطینیوں کو تشدد کی راہ ترک کرنا ہو گی، بہترین سفارت کاری اور سیاسی دانشمندی ہی اصل حل ہے اور یہ بات اسرائیل کو بھی تسلیم کرنا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی اور عرب دنیا کی صورت حال کے باعث اقوام متحدہ کا کردار بڑھ گیا ہے۔ یہ بات واضح ہے کہ موجود دنیا میں کسی کی فوجی جیت نہیں ہو سکتی۔ ہر جنگ سفارت کاری سے ہی ختم ہو گی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: