ایم کیو ایم کی سندھ اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف قراردار

ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں نے سندھ اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف قرارداد پیش کر دی، قرارداد میں الطاف حسین کے خلاف پاکستان مخالف نعرے لگانے پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی سردار احمد نے قرارداد پیش کی، نصرت سحر عباسی اور پی ٹؔی آئی کے خرم شیر زمان نے بھی الگ الگ قرارداد پیش کی۔ قرارداروں میں الطاف حسین کے خلاف پاکستان مخالف نعرے لگانے اور کارکنوں کو میڈیا ہاؤسز پر حملے پر اکسانے پر کارروائی کی درخواست کی گئی۔
قرارداد پیش کئے جانے کے بعد ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر داخلہ رؤف صدیقی نے کہا کہ وہ پاکستان اور اسلام پر کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتے کیوں کہ یہی ان کے راستے کا تعین کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پر چند راتیں بہت بھاری گزریں، 22 اگست کی رات بھی ان میں سے ایک تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب بہت پرانی محبت ٹوٹے تو بہت تکلیف ہوتی ہے لیکن پاکستان سب سے مقدم ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: