الطاف حسین آج اہم اعلان کریں گے

ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین آج ایم کیو ایم سے متعلق اہم اعلان کریں گے، یہ اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کارکنوں تک پہنچایا جائے گا، اعلان ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے ندیم نصرت، واسع جلیل، مصطفیٰ عزیز آبادی اور قاسم رضا کو رابطہ کمیٹی سے فارغ کئے جانے کے فیصلے سے متعلق ہو گا۔
ایم کیو ایم پاکستان اور لندن قیادت میں فاصلے بڑھتے جا رہے ہیں، الطاف حسین پارٹی پر اپنی گرفت واپس پانے کے لئے بے چین دکھائی دیتے ہیں، ندیم نصرت کی طرف سے ایک روز قبل یہ بیان دیا گیا تھا کہ الطاف حسین ہی اصل ایم کیو ایم ہے تاہم ایم کیو ایم پاکستان نے اس بیان سے بھی اظہار لاتعلقی کر دیا۔ اس بیان کے بعد ہی فاروق ستار کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ندیم نصرت سمیت لندن سیکریٹریٹ کے چاروں اہم عہدیداروں کو ایم کیو ایم پاکستان سے بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سندھ کے سابق وزیر داخلہ اور ایم کیو ایم کے اہم رہنما رؤف صدیقی نے بھی کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا کوئی بانی نہیں، فاروق ستار ایم کیو ایم کے سربراہ ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: