وزیرخزانہ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق نے اس مالی سال سندھ کو ایک سو بارہ ارب روپے کم دیے ہیں ۔ کراچی میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں وہ وفاق سے ناراض نظر آئے۔
انہوں نے کہا کہ این ایف سی کا اہم اجلاس اس مالی سال نہیں بلایا گیا ،وفاق نے سندھ کو 494 ارب کے بجائے صرف 382 ارب روپے ادا کیے ۔
وزیر خزانہ سندھ کا کہنا تھا کہ ” کے فور” منصوبے کے لیے فرنٹیئر ورکس کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے ، دو سال بعد منصوبہ مکمل ہونے پر کراچی کو صاف پانی کی فراہمی دگنی ہوجائے گی ۔