اکیلا کچھ نہیں، اوباما کا آخری خطاب

امریکی صدربارک اوباما نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے آخری خطاب میں کہا ہے کہ پوری دنیامیں مشکلات بڑھتی جارہی ہیں،یہ ہم پر ہے کہ ہم ان مشکلات کا حل کیسے نکالتے ہیں۔ہمیں آگے بڑھنا ہے اور پیچھے نہیں ہٹنا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کو زندہ رکھنے کے لیے ہمیں ہرلحاظ سے بہتر اقدامات کرنے ہوں گے۔ دنیامیں جمہوری اقوام میں پچھلے25سال میں اضافہ ہواہے۔تاہم ذاتی تجربے کی بنیاد پر یہ کہہ سکتا ہوں کہ مسائل تب ہی بہتر انداز میں حل ہوتے ہیں کہ جب تمام ممالک مل کر کام کریں ۔ ایسا ممکن نہیں کہ کوئی ایک ملک مسائل حل کر دے اور باقی سارے لڑتے رہیں۔

امریکی صدر اوبامانے یہ بھی کہا کہ دنیاکی معیشت اربوں لوگوں کی مدد کر رہی ہے،چین اور بھارت میں قابل ذکر معاشی ترقی ہوئی ہے۔ کہ دنیا کی ترقی کو کسی صورت رکنانہیں چاہیے،دہشت گرد سوشل میڈیا کو معصوم مہاجرین کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔شام کے مہاجرین کا تحفظ اور ان کی امداد پوری دنیا کی ذمہ دار ہے۔

امریکی صدر نے اسرائیل کی غیر قانونی بستیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ہمیشہ اپنی امداد امن س مشروط کی ہے اور ہر سطح پر فلسطین کی امداد کے لئے اپنا اثروروسوخ استعمال کیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: