اب ساتھ نہیں رہنا، برینجلینا کی راہیں جدا

ہالی وڈ کی سب سے مشہور جوڑی اینجلینا جولی اور براڈ پٹ نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

دونوں اداکاروں میں شادی کے صرف دو سال بعد طلاق ہونے جارہی ہے۔ جولی نے اپنے تمام 6 بچوں کی حوالگی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اینجلینا جولی اور براڈ پٹ کئی مہینوں سے علیحدہ رہ رہے ہیں اور دونوں میں بچوں کی پرورش کو لے کر کافی اختلافات پائے جاتے ہیں۔

براڈ پٹ کے ایک قریبی ساتھی کے مطابق اینجلینا شادی سے ناخوش تھی اور علیحدگی چاہتی تھی۔

اینجلینا جولی نے طلاق کے لیے اسی وکیل سے رابطہ کیا ہے جس نے جونی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ میں طلاق کرائی ہے۔

برینجلینا میں اس وقت اختلافات پیدا ہوئے جب دونوں نے شادی سے ناخوش جوڑے کے بارے میں فلم بنائی تھی۔ دونوں 2004 سے ایک ساتھ رہ رہے تھے اور دو سال پہلے انہوں نے شادی کی تھی۔

41 سالہ اینجلینا جولی آج کل انسانی حقوق کے لیے کاموں میں مصروف ہیں جبکہ 52 سالہ براڈ پٹ کروشیا میں ریزروٹ کھولنا چاہ رہے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: