شامی امدادی قافلے پر کس حملہ نے کیا؟شام اور روس کا انکار

اقوام متحدہ نے شام میں پیر کو حلب کے قریب اپنے ایک امدادی قافلے پر حملے کے بعد ادارے کی جانب سے شام بھیجی جانے والی تمام امداد معطل کر دی ہے۔

روس نے امدادی قافلے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے ایسا کوئی حملہ نہیں کیا گیا۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی یا شامی طیاروں نے اس علاقے میں کوئی حملہ نہیں کیا جہاں امدادی ٹرک موجود تھے۔ روسی ڈرون ٹرکوں کی حفاظت کے لئے  ضرور موجود تھے لیکن جب ٹرک باغیوں کے علاقے میں داخل ہوئے تو ڈرونز کو واپس بلا لیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ادارے نے حلب کو جانے والے امدادی قافلے کی بارے میں روس اور امریکہ سمیت شام میں موجود تمام متحارب فریقوں کو پیشگی اطلاع دی تھی اور قافلے کے پاس حلب میں امداد فراہم کرنے کا اجازت نامہ بھی موجود تھا۔

اقوام متحدہ کی اس تازہ ترین پابندی سے پہلے شامی فوج کی جانب سے ایک ہفتے سے جاری جنگ بندی کے خاتمے کے اعلان کے فوراً بعد ہی پیر کو اقوام متحدہ کے امدادی قافلے پر جنگی جہازوں نے حملہ کر دیا تھا جس میں قافلے میں شامل 31 میں سے 18 لاریوں کو تباہ کر دیا گیا تھا۔

ان گاڑیوں میں موجود امدادی سامان میں گندم، موسم سرما کے کپڑے اور ادویات وغیرہ شامل تھیں اور یہ قافلہ 78 ہزار افراد کے لیے امداد لے کر جا رہا تھا۔

مبصرین کے مطابق اس فضائی حملے میں کم سے کم 12 رضاکار ہلاک ہوگئے جن میں شام میں بین الاقوامی امدادی ادارے ریڈ کریسٹ کے ایک سینیئر اہلکار بھی شامل تھے۔

ریڈ کراس کی انٹرنیشل کمیٹی کے صدر نے امدادی قافلے پر حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی  قرار دیا تھا۔

امریکا کا کہنا تھا کہ روس کی ذمہ داری تھی کہ ایسا حملہ نہ ہو۔ امریکی ترجمان کے مطابق اب تک یہ تعین نہیں ہو سکا کہ حملہ کس نے کیا ہے۔ اس میں روس ملوث ہے کہ نہیں لیکن اس حملے کو روکنا روس کی ذمہ داری تھی۔ امریکا روس کے ساتھ مستقبل میں تعاون کے امکانات کا دوبارہ جائزہ لے گا۔

برطانیہ میں موجود انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ حملہ شامی یا روسی فوج کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم دمشق نے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔امدادی قافلہ حلب میں باغیوں کے زیرِ قبضہ دیہی علاقوں میں جا رہا تھا۔ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ حمص کے ایک گاؤں میں کچھ امداد پیر کو پہنچائی گئی تھی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: