پاکستان اور بھارت میں اڑی سیکٹر پر فائرنگ کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان اڑی سیکٹر میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، یہ وہی مقام ہے جہاں دو روز قبل بھارتی فوجی ہیڈکوارٹر پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 18 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے اگرچہ فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم بھارتی سرکاری نیوز ایجنسی پریسٹ ٹرسٹ آف انڈیا نے بھارتی فوج کے ذرائع کے حوالے سے فائرنگ کی اطلاع دی ہے۔

capture

پریسٹ ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق ایل او سی پر اڑی سیکٹر کے قریب منگل کی صبح فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ دونوں طرف سے چھوٹے اور درمیانے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ بھارتی ایجنسی کے مطابق وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بارڈر سکیورٹی فورسز کو کسی کارروائی کی صورت میں رد عمل کے لئے فری ہینڈ دے دیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: