شمسی توانائی سے ہیلی کاپٹر کی پہلی اڑان

شمسی توانائی سے اڑنے والے طیارے سولر امپلس کی کامیاب پرواز کے بعد اب شمسی توانائی سے ہیلی کاپٹر کی کامیاب اڑان کا تجربہ کیا گیا ہے۔ یہ تجربہ امریکا کی یونیورسٹی آف میری لینڈ میں پی ایچ ڈی کے طلبہ نے کیا ہے۔ اس مقصد کے لئے طویل پروں والا ہیلی کاپٹر تیار کیا گیا ہے جس نے دو بار مختصر مدت کی اڑان بھری۔
پراجیکٹ کے سربراہ مائیکل موہان نے ہی ہیلی کاپٹر کی سواری کی جس نے 9 سیکنڈ تک ایک فٹ کی بلندی تک پرواز کی اور بحفاظت لینڈنگ کی۔ مائیکل موہان کا کہنا تھا کہ دنیا میں یہ سولر پاور کی مدد سے کسی انسان کی ہیلی کاپٹر پر پہلی پرواز ہے۔ اس سے قبل چھوٹے سائز کے ہیلی کاپٹر شمسی توانائی کی مدد سے اڑائے گئے لیکن وہ اتنے بڑے نہیں تھے کہ کسی انسان کا وزن سہار سکتے۔
مائیکل موہان کے مطابق پہلی کامیاب اڑان کے بعد وہ پرامید ہیں کہ ہیلی کاپٹر کو نسبتاً طویل فاصلے تک اور زیادہ اونچائی پر پرواز کے قابل بنایا جا سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ گرین فلائٹ کی طرف ایک اہم قدم ہے تاہم آئندہ شمسی توانائی کی مدد سے ہیلی کاپٹر کی زیادہ طویل فلائٹ شائد کبھی ممکن نہ ہو سکے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: