سعید اجمل کا الوداعی میچ کھیلنے سے انکار

پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل نے پی سی بی کی طرف سے الوداعی میچ کھیلنے کی پیشکش ٹھکرا دی ہے، سعید اجمل کا کہنا ہے کہ وہ ابھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں رکھتے اس لئے الوداعی نہیں کھیلیں گے۔
آف اسپنر باؤلنگ ایکشن پر سوالات کھڑے ہونے کے بعد کبھی مستقل تک پر قومی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے۔ ایکشن کی درستی اور بار بار انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی کوششوں کے باوجود انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ سعید اجمل ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل حصہ لے رہے ہیں اور اتنے موثر نہیں ہیں جتنے اپنے ایکشن پر سوالات کھڑے ہونے سے قبل تھے۔ شاید اسی وجہ سے پی سی بی اب انہیں مزید قومی ٹیم میں شامل نہ کرنا چاہتا۔
بورڈ نےآف اسپنر نے سعید اجمل کو پیشکش کی تھی کہ انہیں باعزت طور پر رخصت کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور اس مقصد کے لئے انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف 27 ستمبر کو الوداعی ٹی 20 کھیلنے کی پیشکش کی گئی
سعید اجمل نے پیشکش ٹھکراتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی مزید تین چار سال کرکٹ کھیل سکتے ہیں، اس لئے ان کا ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ایک انٹرویو میں سعید اجمل کا کہنا تھا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کے ذریعے پھر سے ٹیم میں واپسی کے لئے پرامید ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: