براہمداخ بگٹی کا بھارت میں پناہ لینے کا اعلان

براہمداخ بگٹی کی جماعت بلوچ ری پبلکن پارٹی کے ترجمان نے بھارتی اخبار دی ہندو کو انٹریوو میں بتایا کہ براہمداخ نے بھارت میں سیاسی پناہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس سلسلے میں وہ جلد ہی نئی دلی کا سفر کریں گے۔ براہمداخ بگٹی آج کل سوئٹزلینڈ میں موجود ہیں۔ دی ہندو کو ٹیلی فونک انٹرویو میں پارٹی ترجمان نے اڑی حملے کی مذمت کی۔

عزیز اللہ بگٹی نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے رہنما براہمداخ کی سیکیورٹی کے حوالے سے بہت پریشان ہیں اور انہیں یہاں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اس وجہ سے پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ براہمداخ بھارت میں جا کر سیاسی پناہ لیں کیونکہ یہ محفوظ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ابھی یہ فیصلہ تو نہیں ہوا ہے کہ ان کے ساتھ اور کون بھارت منتقل ہو گا لیکن براہمداخ کی منتقلی کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اب یہ ان سربراہ کا فیصلہ ہے کہ کون کون ان کے ساتھ جائے گا۔

عزیز اللہ بگٹی نے  پارٹی کی جانب سے اڑی حملے  کی شدید ترین مذمت کی اور پاکستان پر اس کا الزام لگایا۔

اصل خبر پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: