آصفہ بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے گڑھ میں لوگوں کی مشکلات جاننے کے لئے لیاری جاپہنچی۔
انہوں نے آٹھ چوک ، چاکیواڑہ اور قائد اعظم کی جائے پیدائش وزیر مینشن کا دورہ کیا ۔
انتظامیہ نے صفائی ستھرائی کی کوششیں کی لیکن کچرے کو چھپا نہ سکے، لیاری کے مکینوں نے بھی آصفہ کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے ۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے آصفہ پانی دو، پانی دو کے نعرے بھی لگائے۔
آصفہ بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے بھی ملاقات کی اور انسداد پولیو مہم پر تبادلہ خیال کیا۔