سنی اتحاد کونسل کے علما نے غیرت کے نام پر قتل کو غیر اسلامی قرار دیا ہے۔
علمائے کرام کی جانب سے جاری کئے گئے فتوے میں کہا گیا ہے کہ اسلام غیرت کے نام پر قتل جیسے قبیح فعل کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔ اسلام نے بالغ عورتوں کو اپنی مرضی سے پسند کی شادی کا اختیاردیا ہے۔ خواتین کو پسند کی شادی کرنے پر زندہ جلانا اسلامی احکامات کے منافی ہے۔ غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کو جائز سمجھنا کفر ہے۔