تحریک انصاف نے ٹی او آر پارلیمانی کمیٹی میں مسلسل ڈیڈلاک پر حکمت عملی طے کرلی ہے۔
عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں پارٹی اجلاس کے دوران کئی اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔
پانامالیکس پر کارکنوں کو متحرک کرنے اورعید کے بعد آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عمران خان نے رہنماؤں کو ہدایت کی کہ کارکنوں کو سڑکوں پر لانے کے لیے تیار کیا جائے ۔
اپوزیشن جماعتوں سے مزیدمشاورت کے بعد پارلیمانی کمیٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا جائے گا۔