آئی فون 7کی فروخت، فونز کا فقدان، دکانوں پر قطاریں

آئی فون 7اور سیون پلس کی دنیا بھر میں فروخت شروع ہو چکی ہے۔ تاہم  برطانیہ میں اس کے اسٹورز پر موبائل فون موجود نہیں۔ اپیل کا کہنا ہے کہ ان کے اسٹاک میں  اتنے زیادہ موبائل نہیں جتنے خریدار موجود ہیں۔

ایسے میں موبائل فونز کی قلت کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایپل کے بیان کے مطابق برطانیہ ، یورپ اور امریکا کی کچھ ریاستوں میں موبائل فونز کی شدید قلت ہے۔

لوگ رات سے ایپل اسٹورز کے باہر موجود ہیں لیکن اب تک انہیں موبائل نہیں ملا۔ اپیل نے لمبی قطاروں کے بعد صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ موبائل کو آن لائن بک کریں کیونکہ اسٹور کے باہر کھڑے ہونا اس بات کی ضمانت نہیں کہ آپ کو موبائل بھی مل جائے گا۔

اپیل نے تمام صارفین کو کہا ہے کہ اگر ان کے پاس آن لائن بکنگ موجود ہے تو پھر وہ اسٹور جائیں ، ورنہ یہ زحمت گوارا نہ کریں۔

آئی فون سیون پر تنقید کے باوجود اس کے تمام سیٹ بک چکے ہیں لیکن ایپل نے اس بات فروخت کہ اعدادوشمار جاری نہیں کیے کیونکہ وہ نہیں چاہتی کہ دوسری کمپنیوں کو معلوم ہو کہ اس کے پاس کتنے سیٹ موجود تھے اور کتنے سیٹ ابھی بننے باقی ہیں ۔ سام سنگ کو نوٹ سیون میں نقصان کے باعث آئی فون سیون کی مانگ بے تحاشا بڑھ گئی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: