ٹرمپ انتہائی نیچ ہے، ہیلری

ہیلری کلنٹن صحت یابی کے بعد ایک بار پھر سیاسی میدان میں سرگرم ہو گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا ٹرمپ بضد ہیں کہ باراک اوباما  امریکا میں پیدا نہیں ہوئے، اس سے زیادہ نیچ حرکت اور کیا ہو سکتی ہے۔ یہ سوچ ان کے اندر کی گندگی کی عکاس ہے۔

واشنگٹن میں ہسپانوی امریکیوں کی تقریب سے خطاب کے دوران کلنٹن نے پہلی بار ٹرمپ پر کھل کر تنقید کی۔ انہوں نے ٹرمپ کے واشنگٹن پوسٹ میں دیئے گئے انٹرویو کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ صدر اوباما کہاں پیدا ہوئے تو انہوں نے جواب دیا کہ ’’اب کچھ نہیں بولنا چاہتا لیکن جلد اس کا جواب دوں گا۔‘‘

ہیلری نے کہا کہ آپ لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ شخص کیا سوچتا ہے۔ وہ جھوٹ پر ڈٹا ہے۔ وہ نہیں کہے کا کہ صدر اوباما ہوائی میں پیدا ہوئے یا وہ امریکا میں پیدا ہوئے۔یہ شخص ہمارا صدر بنانا چاہتا ہے لیکن نیچ حرکت کرنا نہیں چھوڑے گا۔

ادھر ٹرمپ کی صدارتی مہم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ یقین کرتے ہیں کہ صدر اوباما امریکا میں پیدا ہوئے۔ تاہم ان کی ولادت کے مقام کا معاملہ خود ہیلری کلنٹن نے 2008کے پرائمری انتخابات میں اٹھایا تھا۔

اس تقریب میں کلنٹن اور صدر اوباما نے خطاب کیا ۔ یہاں ہسپانوی  افراد کی بہت بڑی تعداد جمع تھی۔ دونوں نے ٹرمپ کو امیگریشن پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا  ۔

اصل خبر پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: