جو کام کرے معطل کرو ،راؤ انوار کی حکومت پر تنقید

معطل ایس ایس پی راؤ انوار کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے رہنماء اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن ٹارگٹ کلرز کے چیف ہیں، جن کیخلاف مقدمات درج ہیں۔ ان کی گرفتاری مکمل قانون کے مطابق عمل میں لائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم پی اے یا ایم این اے کو گرفتار کرنے کیلئے سپیکر یا آئی جی سندھ کی اجازت درکار نہیں ہے۔ میں نے کسی ایجنسی یا ادارے کے کہنے پر خواجہ اظہار کو گرفتار نہیں کیا بلکہ مکمل قانونی طریقہ کار اپنایا۔ ایم کیو ایم رہنماء کے خلاف مقدمات درج ہیں۔
راؤ انوار کا کہنا تھا کہ میڈیا کو مس گائیڈ کیا گیا۔ ہم نے خواجہ اظہار الحسن کے گھر پر چھاپہ مارا اور نہ تلاشی لی۔ ہم خواجہ اظہار کو گرفتار کرنے گئے تھے لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھے، اس لئے پولیس ٹیم واپس آ گئی۔

ایک سوال کا جواب دیتے راؤ انوار نے کہا کہ یہاں جو کام کرتا ہے، اسے معطل کر دیا جاتا ہے۔ میری معطلی سے کراچی شہر میں امن ومان کی صورتحال پر سائیڈ ایفیکٹس پڑیں گے۔

معطل ہونے والے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق گرفتاری ہو تو وزیراعلیٰ سمیت کسی کا حکم نہیں چلتا۔ خواجہ اظہار الحسن کو گرفتار کرنے کیلئے مکمل قانون پر عمل کیا۔ گرفتار کرنے کیلئے مجھے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ فاروق ستار کو بھی گرفتار ہونا چاہیے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: