نماز جمعہ کے اجتماع پر خود کش حملہ،23شہید

مہمند ایجنسی کی تحصیل انبار کے دور دراز علاقے بٹہ مینا کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش حملہ ہوا۔ اس علاقے میں کالعدم تنظیم حرکت النصار کافی عرصے سے موجود ہے۔ دھماکے کے وقت مسجد میں سینکڑوں کی تعداد میں نمازی موجود تھے۔

دھماکا اتنا شدید تھا کہ 23نمازی شہید ہو گئے جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور پولٹیکل انتظامیہ کے اہلکار بٹہ مینا پہنچ گئے۔

زخمیوں کو باجوڑ ایجنسی سمیت دیگر قریبی علاقوں کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں ہر ممکنہ طبی امداد دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دور دراز علاقہ ہونے اور مواصلاتی رابطے میں مشکلات کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا رہا اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کارروائی کرتے رہے۔

پولٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکا خود کش حملہ آور نے کیا جبکہ سیکیورٹی فورسز تحقیقات میں مصروف ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: