اسد شفیق بہترین کھلاڑی قرار

۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اسد شفیق کا تکنیکی مہارت میں جواب نہیں اور درست تکنیک کے اعتبار اسے سچن ٹنڈولکر سے مشابہہ قراردیا جاسکتاہے۔
فرنٹ فٹ پر اس کے شاٹ اورتوازن قابل دید اور کٹ شاٹس بہت دلکش نظرآتے ہیں۔ اس موقع پر اسدشفیق کا انداز عظیم سچن ٹنڈولکر جیسا ہی نظرآتا ہے۔

مکی آرتھر نے کہاکہ ہرٹیم کا بہترین بیٹسمین نمبرتین پر بیٹنگ کرتا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف اوول کے فیصلہ کن ٹیسٹ میں ہم اسد شفیق کواوپر بھیجنا چاہتے تھے۔

برمنگھم کے تیسرے ٹیسٹ میں پیئر بنانے کے باوجود وہ ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہوا۔ ہم نے اسے اوول ٹیسٹ میں بیٹنگ کےلئے اوپر بھیجا۔ اور اس نے سنچری جڑدی۔ اسی سینکڑے کی بدولت نےانگلینڈ سے سیریز دو،دو سے برابر کرنے میں سرخرو ہوئے۔

پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں نمبرون بن گیا۔ یہ اننگ اسد شفیق کے ٹیمپرامنٹ،اعتماد اور صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: