سابق فارمولا ون ڈرائیور، پیرااولمپکس میں گولڈ میڈل

سابق فارمولا ون ڈرائیور ایلکس زرناڈی نے 15سال قبل موٹر ریسنگ حادثے میں اپنی دونوں ٹانگیں کھو دی تھیں۔ 2001میں انڈی کار ریسنگ کے دوران ان کی گاڑی کا 200میل فی گھنٹے کی رفتار سے حادثہ ہوا تھا۔

تاہم انہوں نے ایک عظیم کھلاڑی ہونے کا ثبوت دیا اور زندگی سے ہار نہیں مانی۔اپنے اسی عزم کی وجہ سے انہوں نے  ہینڈ سائیکلنگ ایونٹ میں حصہ لیا اور ریو اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتا۔

ایلکس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ہار نہیں مانی۔ محنت جاری رکھی اور آج میں اولمپکس میں بھی کامیاب ہو گیا۔ شاید اگر یہ حادثہ نہ ہوتا تو میں کبھی زندگی کے درست معنی نہ سمجھ پاتا۔

انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پوری زندگی ان کا ساتھ دیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: