ٹرمپ فاؤنڈیشن کی جعل سازی، تحقیقات شروع

نیویارک کے اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی فلاحی تنظیم ٹرمپ فاؤنڈیشن کے خلاف  تحقیقات کر رہے ہیں۔ 2013میں فلوریڈا کے اٹارنی جنرل نے ٹرمپ یونیورسٹی کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا جس کے بعد ٹرمپ فاؤنڈیشن نے ایک سیاسی گروپ کو چندہ دیا جو اٹارنی جنرل کا حامی تھا۔

نیویارک کے اٹارنی جنرل ایرک شینڈمین کا کہنا ہے کہ ’’یہ کوئی سیاسی معاملہ  نہیں ، اس کی تحقیقات غیر سرکاری تنظیموں کے قوانین کی خلاف ورزی کی بنیاد پر ہو رہی ہیں۔ ہمیں شک ہے کہ ٹرمپ فاؤنڈیشن نے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔‘‘

ایرک بہت عرصے سے ٹرمپ یونیورسٹی سے نبرد آزما ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ اس کی زمین خریدنے کے لئے بہت بڑا فراڈ کیا گیا تھا۔ٹرمپ فاؤنڈیشن پر پچھلے کئی دنوں سے بے تحاشا الزامات سامنے آ رہے ہیں۔ گزشتہ روز واشنگٹن پوسٹ نے بھی اسٹوری دی تھی کہ ٹرمپ نے 2008کے بعد اپنی فاؤنڈیشن کو خود ہی چندہ نہیں دیا۔

اخبار نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ ٹرمپ نے چندے کے پیسوں سے اپنے گھر کے لئے 20ہزار ڈالر کی  پینٹنگ خریدی تھی۔ موجودہ کیس میں ٹرمپ  فاؤنڈیشن نے 2013میں فلوریڈا کی اٹارنی جنرل پام  بونڈی کے قریب حلقوں کو 25ہزار ڈالر کا چندہ دیا۔تب پام بھی ایرک کے ساتھ مل کر ٹرمپ یونیورسٹی کے خلاف مقدمے کی تیاری کر رہی تھی۔

ادھر ڈیموکریٹ پارٹی کے ارکان اسمبلی نے جوڈیشل کمیٹی کی مدد سے نیویارک کی ریاست کو خط لکھ دیا ہے تاکہ ٹرمپ فاؤنڈیشن کے خلاف تحقیقات کی جا سکیں۔ اس خط کے مطابق ’’پام  نے  عطیات ملنے  کے کچھ دنوں بعد ہی کیس سے لاتعلقی اختیار کر لی اور پھر اس حوالے سے کوئی بھی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ پیسوں کا پام  کے فیصلے سے گہرا تعلق ہے۔‘‘

مکمل خبر پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: