کپتان تنہا، طاہرالقادری کی منزل لندن

ڈاکٹر طاہر القادری نے بدھ کی رات کو پاکستان سے جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ عوامی تحریک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طاہر القادری اگلے مہنے واپس آ جائیں گے۔ تاہم ان کےفیصلے سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ رائیونڈ مارچ میں اب عمران خان تنہا رہے گئے۔

شیخ رشید انہیں مارچ میں شامل کرنے کے لئے سر توڑ کوشش کر رہے تھے  لیکن اب یہ تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئی ہیں۔ طاہر القادری نے اب سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جنگ عالمی فورم پر لڑنے  کا اعلان کیا ہے۔عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاون کیس یورپی یونین میں اٹھانے کا اعلان کردیا ۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے لندن میں سینئروکلاء کااجلاس طلب کرلیا۔ بدھ کو برطانیہ روانہ ہوجائیں گے ۔ عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری رات تین بجے ایمریٹس ایئر لائن سے برطانیہ روانہ ہوں گے ۔

عوامی تحریک کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹائون کا معاملہ یورپی یونین انسانی حقوق کمیشن میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سانحہ ماڈل ٹائون اہم شواہد ، سی ڈیز ، دستاویزات لندن پہنچا دی گئی ہیں ۔

جمعرات کے روز لندن میں ڈاکٹر طاہر القادری سینئر وکلاء کے سا تھ کیس پر مشاورت کریں گے ۔ وکلاء کی مشاورت سے ڈاکٹر طاہرالقادری خود بھی انسانی حقوق کمیشن میں پیش ہوسکتے ہیں ۔

عوامی تحریک نے یورپی یونین میں کیس اٹھانے کی تصدیق کردی ہے ۔ ابتدائی پٹیشن کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے ۔ عوامی تحریک کی قیادت کے مطابق سانحہ ماڈل ٹائون میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر انصاف نہ ملنے پر معاملہ یورپی یونین میں اٹھانے پر مجبور ہیں ۔

وکلاء کی مشاورت سے اگلے لائحہ عمل کا لندن میں فیصلہ کیا جائے گا ۔ ڈاکٹر طاہر القادری لندن میں پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے ۔

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ عوامی تحریک کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے یورپی یونین جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہم نے اپنے وکلاء کا اجلاس بلا لیا ہے۔ ہم اپنی جے آئی ٹی رپورٹ کے ساتھ یورپی یونین کو شواہد پیش کریں گے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: