مکی آرتھر سلیکشن سے نالاں

انگلینڈ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں لذت آمیز شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پھٹ پڑے۔

مکی آرتھر  نے کرک انفو نامی ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہا کہ بہت ہوگیا ہے۔ اب غیر معیاری کرکٹرز کو اب فارغ کرنا ہوگا۔ اگر اسی معیار کی کرکٹ کھیلتے رہے تو ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھی کوالیفائینگ راونڈ کھیلنا پڑے گا۔

پاکستانی کوچ نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے لئے  منتخب کردہ ٹیم کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان فٹ اور غیرسنجیدہ کھلاڑیوں کی سلیکشن کو روکنا ہوگا۔ٹیم میں بنیادی ڈھانچے، پلیئر پلان، فٹنس کا فقدان ہے۔

مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ کی کوچنگ کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جاب کے لیے ان کا کوئی ٹف انٹرویو نہیں ہوا۔ انجریز کے باوجود دورہ انگلینڈ کے لیے دستیابی ظاہر کرنے والوں کے گرد شکنجہ کستے ہوئے ہیڈ کوچ نے کہا کہ اب ایسا نہیں ہو گا۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ انہوں نے تمام بولرز کو رن ریٹ کنٹرول کرنے کا کہہ دیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: